اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں سیشن کورٹ کو دس روز میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،عمران خان نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ سیشن جج محفوظ فیصلہ سنائیں، دوسری صورت میں اپیل خود ہائیکورٹ سنے،بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ میں زیرالتوا سزا معطلی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدت کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہاکہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا دونوں درخواستوں پر مقرر وقت کے اندر فیصلہ کریں۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا ہی عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں اور سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کیس سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے جج محمد افضل مجوکا کو ٹرانسفر کر دیا تھا سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا کے دوبارہ اعتراض پر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ نہیں سنایا تھا
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل