دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا
دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے
واقعہ برطانیہ سے ڈبلن جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں پیش آیا،جب ایک شخص نے نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔مانچسٹر سے ریان ایئر کی پرواز میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو سزا سنائی گئی ہے،ملزم طارق الکودیر کو ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے،دوران پرواز ملزم نشے میں تھا،
ملزم نے 2 مئی 2022 کو ریان ایئر کی پرواز میں جنسی زیادتی کے جرم کو قبول کیا۔جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران جج مارٹن نولان نے کہا کہ الکودیر جیل جانے کے لائق نہیں اور اسے 18 ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے،وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ نوعمر لڑکی خاندانی دوستوں سے ملنے کے لیے ایک مختصر سفر پر مانچسٹر گئی تھی۔اس کے والد نے اس کا ٹکٹ بک کرایا تھا اور اسے فلائٹ پرچھوڑا تھا، لڑکی نے 29 اپریل کو واپس آنا تھا، تاہم اس نے کچھ دن مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ،نوعمر جنسی زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی،جس نے ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایک بیان دیا، کہا کہ وہ رات 8 بجے سے کچھ دیر پہلے مانچسٹر کی فلائٹ میں سوار ہوئی تھی اور قطار کے بیچ میں اپنی سیٹ سنبھال لی تھی۔اس نے بتایا کہ چالیس کی دہائی میں ایک شخص اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گیا اور پرواز کے دوران اس سے مسلسل بیہودہ باتیں کرتا رہا،وہ شخص شراب کی ایک لیٹر پکڑےہوئے تھا اسے پی رہا تھا اس دوران لڑکی کا کئی بار اس نے ہاتھ پکڑا.لڑکی نے بتایا کہ الکودیر نے اسے بائیں بازو کے اوپری حصے پر چند بار مارا اور کئی بار اس کا ہاتھ پکڑ کر چوما۔
ایک موقع پر،ملزم الکودیر نے اپنے دائیں ہاتھ کو اس کی چھاتی کے قریب رگڑ دیا جس پر وہاں سے ہٹ کر کھڑکی کی طرف مڑ گئی۔ جب ہوائی جہاز اترا تو الکودیر نشے میںہی تھا ا اور جب وہ ٹرمینل کی طرف ٹیکسی لے رہے تھے، اس نے اسے چند بار بوسہ دینے کی کوشش کی اور وہ اسے دور دھکیلتی رہی۔وہ دوسری سیٹ پر بیٹھی ایک خاتون کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور اسے بٹن دبانے کا اشارہ کیا کہ وہ کیبن کریو کو بلائے لیکن کوئی نہیں آیا۔
دوسری قطار میں موجود ایک مرد مسافر نے لڑکی سے پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہے تو اس نے جواب دیا: "نہیں، یہ آدمی مجھے چھوتا رہتا ہے۔”دوسرے مسافر نے الکودیر سے کہا کہ وہ پیچھے ہٹ جائے اور لڑکی کو اکیلا چھوڑ دے، لیکن وہ بہت ناراض ہوا اور کھڑا ہوگیا۔کیبن عملہ پہنچا اور نوعمر لڑکی نے کہا کہ اس نے الکودیر کو بتایا تھا کہ وہ 16 سال کی ہے،اس نے کہا کہ الکودیر نے اس کے کندھے پر دو بار زور سے گھونسا مارا تھا اور پوچھا تھا کہ کیا اس کا کوئی بوائے فرینڈ ہے۔
الکودیر کو پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا لیکن وہ انتہائی نشے میں تھا ،جی ڈی اے بلیک نے دفاع کے وکیل سے اتفاق کیا کہ اگلی صبح الکودیر بالکل مختلف شخص تھا اور بہت معذرت خواہ تھا۔اس نے بتایا کہ وہ اپنی سزا کا مستحق ہے اور اسے واقعی افسوس ہے،
الکودیر الیبیا کا شہری ہے لیکن 40 سال سے آئرلینڈ میں مقیم ہے۔جج نے کہا کہ الکودیر کا دوبارہ جرم کرنے کا امکان نہیں ہے، اور اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا: "آپ کو میرا مشورہ ہے کہ شراب نہ پیو۔ ایسا لگتا ہے کہ شراب نے آپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار