پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ فری پنجاب کے لئے گاڑیوں سے پھیلنے والے زہریلے دھوئیں کے تدارک کے لیے وزیراعلی کے پلان کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر لیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ خراب انجن، کاربن اوردھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی، کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا، وزیراعلی نے عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔ہر گاڑی ہر موٹر سائیکل سے کیوآر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کاخاتمہ کیاگیا، ہر سال کیوآر کوڈ کی تجدید ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے -مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد مریم نوازشریف نے پورے پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لئے جامع اقدامات کا پلان دیا تھا۔ پلان کے تحت صنعت، بھٹے، ٹریفک، فصل، پلاسٹک بیگز اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پھیلنے والے زہریلے اور جان لیوا دھوئیں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کیاگیا جس کی وجہ سے ٹریفک اور گاڑیوں سے پھیلنے والے دھوئیں کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کے بہترنتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ، پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا، سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی ہوگی۔پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتاربھی تیز کردی، صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف موثر اقدامات پر وزیراعلی نے ای پی اے، ٹریفک وارڈنز اور پولیس کے عملے کو شاباش دی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری نبھانی پڑے گی
عمران خان کی لئے ریلیاں نکالنا پی ٹی آئی کو مہنگا پڑ گیا،
بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے
چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان
محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم