نرس سے شادی کیلئے شوہر نے پہلی بیوی کو غلط دوائی دے کر قتل کر دیا
نرس سے شادی کیلئے شوہر نے پہلی بیوی کو غلط دوائی دے کر قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کے لئے شوہر نے پہلی بیوی کو قتل کر دیا، واقعہ بھارت میں پیش آیا، ساونت نامی نوجوان ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ملازمت کرتا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو غلط ادویات ، ٹیکہ دے کر اسکو مار دیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم ساونت سانگوی کا رہائشی ہے اور اسکی عمر 23 برس ہے،اسکی پانچ ماہ قبل ہی محبت کی شادی کی تھی، وہ امبولی میں ایک کرائے کے مکان میں اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا، اسی دوران ہسپتال میں کام کے دوران ایک نرس کے ساتھ اسکے تعلقات بڑھنے لگے، دونوں میں دوستی اور پھر پیار ہو گیا، ساونت نے نرس سے شادی کا پروگرام بنایا اور پہلی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اس ضمن میں ساونت نے بیوی کو شوگر کی دوائی کہہ کر غلط دوائیاں دے دیں اور ٹیکہ لگا دیا جس سے اسکی حالت خراب ہو گئی، ملزم اپنے گھر والوں کو دکھانے کے لئے بیوی کو ہسپتال لے گیا تا ہم اسکی موت ہو گئی
ملزم ساونت کے خلاف اسکے سسرال والوں نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم کے مطابق وہ ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اسلئے پہلی بیوی کو راستے سے ہٹایا، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے،
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا