جیل حکام دوسرے کمئرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیوں نہیں کی؟حلیم عادل شیخ

کراچی/پی ٹی آئی 22 فروری 2021ع
جیل حکام کی جانب قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سی سی ٹی وی وڈیو جاری کرنے پر محمد علی بلوچ کا بیان جیل حکام کی جانب سے جاری کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج حلیم عادل شیخ کے دعوے کا ثبوت ہے۔اس وڈیو میں 18 سیکنڈ کے لئے جو حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے وہ وڈیو نہیں آرہی۔اگر جیل حکام میں تھوڑی سی بھی سچائی ہوتی تو وہ وڈیو بھی شامل کرتے۔ جیل حکام دوسرے کمئرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیوں نہیں کی؟۔اس وڈیو میں واضح ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک پولیس والا اندر لیکر نکل رہا ہے۔ وڈیو میں جب تشدد کیا جاتا ہے شور شرابا ہوتا ہے تو دیگر پولیس والے بھی بھاگ کر پہنچ رہے ہیں ۔جس وقت کرمنل اور گینگ وار کے لوگوں نے حملہ کیا اس کمرے کی وڈیو بھی جاری کرنی چاہیے۔اگر حملہ نہیں ہورہا تھا تو پولیس والے بھاگ کر کیوں نکل رہے ہیں۔؟وڈیو میں حملے کے بعد دوبارہ حلیم عادل شیخ کو بھگا کر واپس لایا جارہا ہے۔ اس وڈیو میں ایک رخ دکھایا گیا ہے آگے جب حملہ کیا گیا وہ وڈیو بھی شیئر کی جائیں۔

Comments are closed.