امریکی ریاست میسوری میں کرسمس کے روز اپنے دوست کو تلوار سے قتل کرکے خود ہی پولیس کو اطلاع دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹنی ولسن نامی خاتون نے رات کو 11 بجے کے بعد پولیس کو کال کرکے بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو تلوار سےقتل کردیا ہے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمہ اپنے دوست کے گھر پر ہی موجود تھی اور اس کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا جب کہ تلوار گھر کے صحن میں پڑی ہوئی تھی۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دوست پر کسی چیز کا غلبہ تھا جس کو اس نے تلوار سے ختم کردیا۔

دوران سفر گاڑی میں سو جانے والی خاتون کو ’اوبر‘ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور اس کے دوست ہیریسن سٹیفن نے دن کے وقت منشیات استعمال کی تھیں پولیس کو مقتول کی لاش پر تلوار کے زخموں کے نشانات بھی ملے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے "میل آن لائن” کے مطابق امریکہ میں خاتون مسافر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ’اوبر‘ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا یہ واقعہ لاس ویگس میں پیش آیا ہے جہاں خاتون 30سالہ ملزم داﺅد عمر میکونینی کی ٹیکسی میں سو گئی تھی خاتون کو سوتے دیکھ کر ملزم نے ٹیکسی ایک سنسان جگہ پر روکی اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھکا دے کر گاڑی سے باہر پھینک دیا اور چلا گیا۔

بیوی پر تشدد کرنے ، بال کاٹنے والا سفاک ملزم گرفتار

متاثرہ خاتون کی طرف سے پولیس کو اس واردات کی رپورٹ کی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو کار سے دھکا دینے پر اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو 30دسمبر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا ’اوبر‘ کمپنی کی طرف سے اس واقعے پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”متاثرہ خاتون کی طرف سے بتائی گئی تفصیل خوفناک ہے ملزم کو کمپنی کی طرف سے فوری طور پر ’ڈی ایکٹیویٹ‘ کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی

Shares: