دوست نے دوست کا گلہ کاٹ کر بوری بند نعش نالے میں پھینک دی

mulim

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

کراچی کے علاقہ تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں مسمی محمد عامر بھٹی ولد عبدالستار کےاغوا ء کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ143/2023 زیر دفعہ 365 PPC مورخہ 18.04.2023 کو تھانہ بلوچ کالونی میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا۔حسب ہدایت و زیر نگرانی ایس ایس پی انوسٹیگیشن ون ایسٹ طارق الہی مستوئی ، ایس آئی اوتھانہ بلوچ کالونی اسلم بھٹی اور ان کی ٹیم نے دن رات سخت محنت اور لگن سے کام کرتے ہوۓ تکنیکی مدد و سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لیتے ہوئےتمام وسائل کو بروکار لاتے ہوئےایک کامیاب کارائی میں دو ملوث ملزمان گلشیر ولد عبدلغفور اور غلام نبی عرف جمشید ولد گلشیرکو گرفتار کیااوران کوتکنیکی بنیادوں پر انٹروگیٹ کیا گیا تو دوران تحقیقات ملزمان نے ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عدم گرفتار ملزم مسمی شاہ میر اور مغوی،مقتول جو کہ دونوں ٹیکسی ڈرایئور تھے جن کا آپسی رنجش و لین دین کا معاملہ چل رہا تھا عدم گرفتار ملزم ہمارا قریبی عزیز تھا جسکے ساتھ مل کر روز وقوعہ ہی مغوی کو اغوا کر کے ہم نے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا اوراس کی نعش بوری میں بند کر کے جونیجو ٹاون کے سامنے گندے نالے میں پھینک دی تھی ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر تفتیشی پولیس نے بوری بند نعش برآمد کی اور ملزمان کی مزید نشاندہی پر آلہ قتل اور مغوی،مقتول کا موبائل فون برآمد کیا گیا۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے اوران کے دیگرملوث ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے کاروایئاں کی جا رہی ہیں تا کہ قتل کے مکمل محرکات و اصل اسباب سامنے لائیں جا سکیں۔دیگرتھانہ جات سے بھی ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

Comments are closed.