وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوھدری کو ایک بار پھر بڑا عہدہ دے دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عون چوھدری کو پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سینسر بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.

قبل ازیں عون چوھدری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر تعینات تھے، ان سے کم از کم ایک ماہ قبل مشیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، عون چودھری کی جگہ آصف محمود کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا
پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر
واضح رہے کہ عون چودھری وزیراعظم کے قریبی دوست ہیں، انہیں مشیر وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا نے کے بعد اب فلم سینسر بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، عون چودھری عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. عون چودھری کو گزشتہ سال ستمبر میں مشیر بنایا گیا تھا.








