ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

0
54
سپریم کورٹ ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے درخواست پر سماعت کی، افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کی پہلے تین ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہیں. اس نے عوام کو بارہ ارب سے زائد کا عوام کو نقصان پہنچایا. اسکے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں. جس پر جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عدالت نے ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی.

واضح رہے کہ نیب نے مشارکہ و مضاربہ کے تحت کاروبار کی آڑ میں عوام سے دھوکہ کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے اور جعلی اے کے فوریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی واہ کینٹ کے سربراہ افضل خالق المعروف ڈبل شاہ کیخلاف 7 ارب 75 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا،اس نے 3540 شہریوں کو لالچ دے کر ان سے پونے 8 ارب روپے بٹورے تھے ۔ افضل خالق کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ دوآبہ ضلع ہنگو کے ایک نجی اسکول میں استاد تھا۔

Leave a reply