پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

یوکرین پر روس کا حملہ،اتحادی جواب دیںگے،امریکہ،افسوسناک لمحہ ہے،اقوام متحدہ

یوکرین نے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں،یوکرینی صدر نے روسی شہریوں سے جنگ کےخلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان تمام شہریوں پر سے پابندیاں ہٹا دیں گے جو ریاست کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں یوکرین اپنی سالمیت کا ہرقیمت پردفاع کرے گا ہ روس کے صدر سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں خاموشی رہی۔

قبل ازیں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن ،فوجی تنصیبات پر راکٹ حملے کئے گئے ،روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

یوکرین نے دعویٰ ہے کہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے اس نے 5 روسی جیٹ طیارے اور 1 ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، یوکرینی وزارت دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ روس کے پانچ طیارے اور ایک ہیلی مار گرایا ہے

روسی افواج یوکرین کے ماریوپول اور اوڈیسا شہروں میں اتر گئیں،یوکرین بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، روسی افواج نے جمعرات کو یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل داغے اور فوجیوں کو اس کے جنوبی ساحل پر اتارا،یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج کی شیلنگ سے 7 افراد ہلاک، 9 زخمی ہوئے ،روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

یوکرینی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ریاستی سرحد پر روسی اور بیلاروسی فوج نے حملہ کیا، حملہ کریمیا سے بھی ہو رہا ہے، حملے سے کیف میں اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی،سائبر خطرے کی وجہ سے ویب سائٹ کو عارضی طور پر غیر فعال کردیا ہے یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرایا ہے

یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن شہروں پر حملے جاری ہیں، روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے،روس یوکرین کے شہروں کو ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے،یہ جارحیت کی جنگ ہے، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیتے گا، دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے،یوکرینی سفارتخانے نے پیغام میں کہا ہے کہ یوکرینی فوج پوری طاقت کے ساتھ ملک کی حفاظت کرے گی دوست ممالک یوکرین کو ہتھیاراور فوجی ساز و سامان فراہم کریں روسی جارحانہ فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کی ریاست کو تباہ کرنا ہے یوکرین نے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اور فیصلہ کن اقدامات سے ہی روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت کو روکا جا سکتا ہے ،

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے، روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا،یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں ، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فضائی دفاع کو کمزور کردیا ، روسی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روسی فوجی آپریشن درست ہے، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی مسلح افواج یوکرین کے شہروں پر حملہ نہیں کررہیں، یوکرینی شہریوں کو خطرہ نہیں،

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن انسانی ہمدردی کے تحت فوجیوں کو واپس بلائیں، میرے دور کا یہ سب سے افسوسناک لمحہ ہے،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور وزیر دفاع آسٹن نے نیٹو سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کو جواب دینے اور نیٹو کے مشرقی حصے کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہیں

فرانسیسی صدرنے روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ روس فوری طورپرفوجی آپریشن روکے یوکرین کی سفارتی اورمالی مدد جاری رکھیں گے،فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،

برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ روس یوکرین کےسرپربندوق تھامے کھڑا ہے روس جنگ روکنےکی بات نہیں سن رہا جنگ سے بے پناہ مصائب،جانی نقصان ہوگا،برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے حملے پریشان کن ہیں،آئندہ اقدامات پر یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات کی ہے، صدر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کر کے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے، نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین پر روسی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیٹو اتحادی روسی اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے،مشکل وقت میں یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا،

یوکرین کے قانون سازوں نے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان 24 فروری سے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ہنگامی حالات جمعرات سے 30 دنوں کے لیے نافذ العمل رہیں گے، حالانکہ یہ لوہانسک اور ڈونیٹسک کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں نافذ نہیں ہوگی۔ یوکرین کے علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے قانون کی 450 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 335 قانون سازوں نے حمایت کی ،جس کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا ،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،

دوسری جانب یورپی یونین ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنیاں یوکرین کے اوپر یا اس کے قریب پرواز نہ کریں،روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں،بھارت نے ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو یوکرین داخلے سے روک دیا ،یوکرین نے بھی اندرون ملک شہری پروازوں کو محدود کر دیا ہے قطر ایئرویز، ویز ایئر، ترکش ایئر لائنز اور دیگر سمیت ایئر لائنز نے جمعرات کو کیف کی پروازیں منسوخ کر دی تھیں ،یوکرین کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو سول ایوی ایشن کے لیے ممکنہ خطرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا ،پولش ایئر لائنز ایل او ٹی کی پرواز روانہ ہونے کے باوجود واپس وارسا بلا لی گئی ۔ اس سے قبل روس نے یوکرین کے ساتھ ملک کی مشرقی سرحد کے ساتھ پروازیں محدود کر دی تھیں

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرے،روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے،روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا،

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے روسی صدر کے فوجی آپریشن کےاعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعد خام تیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ،امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہواہے ، امریکی خام تیل 96 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے ، برطانوی خام تیل میں 4.6 فیص اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 101 ڈالر 32 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔دوسری جانب روس یوکرین تنازعہ ،ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی،

امریکی صدر جوبائیڈن کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ ہوا ہے ،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی 7 ممالک کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر پابندیاں عائد کریں گے،یوکرین پر روسی فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہیں یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے،

یوکرین میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں صورتحال تشویش ناک ہے ،چینی سفارتخانے نے یوکرین میں چینی شہریوں کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں چینی شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کو بڑھاوا دینے والے کسی بھی اقدام پر اعتراض ہے ،موجودہ صورتحال میں کچھ امریکہ حامی ممالک جلتی پر تیل کا کام کرہے ہیں ڈنمارک نے یوکرین کے دارلحکومت کیف میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ،ایران نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،

بھارت کا کہنا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کی دشمنی پر قدغن نہیں لگائی گئی تو ظیم بحران کھڑا ہو جائے گا جس کے سبب خطہ میں سنگین عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس ترومورتی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ایک بڑے بحران کی طرف گامزن ہے ہم پیش رفت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اگر اسے احتیاط سے نہ سنبھالا گیا تو خطے کا امن و سلامتی خراب ہو سکتی ہے

دوسری جانب یوکرائن میں پاکستانی سفیر نے یوکرائن میں تعلیم کے لئے پاکستانی طلبا سے اپیل کی ہے کہ جنگ کے پیش نظر پاکستانی طلبا حکومت کی ہدایت کے مطابق واپس پاکستان چلے جائیں، یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) نول اسرائیل کھوکھراوریوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کے درمیان ایک زوم میٹنگ ہوئی جس میں تقریباً 40 پاکستانی طلبہ نے شرکت کی جو یوکرین کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔میٹنگ میں میجر جنرل (ر) نول اسرائیل کھوکھر نے طلبہ سے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت ہے کہ وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہیں جائیں گے سفارت خانہ انھیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ یوکرائن میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے، سفارتخانے نے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ سے خود کو سفارتخانے میں رجسڑ کروانے کی بھی ہدایت کی ہے

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

Comments are closed.