ڈی پی او کی افسران سے میٹننگ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان

0
35

قصور
ڈی پی او قصور کی افسران سے میٹننگ،کارکردگی کا جائزہ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے سلسلہ میں انسداد کرائم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز،
ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز نے شرکت کی
ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور
ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا
ایس ایچ او تھہ شیخم کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ بہترین کاکردگی پر ڈی پی او قصور نے پانچ ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جن میں ایس ایچ او کوٹرادھاکشن، ایس ایچ او تھانہ صدر قصور، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد قصور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں شامل ہیں
ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ وہ پولیس آفیسر جو غفلت میں ہیں ایکٹو ہو جائیں اور ایک ہفتے کے بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا نیز ایس ایچ اوز کو
مقدمات کے اندراج کا ٹائم فریم دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ من و عن عملدرآمد کروایا جائے اور
چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی ایف آئی آر فوراً درج کی جائیں
طارق عزیز سندھو نے کہا
اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں اور
اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں ہم سب عوام کی خدمت کے لیے ہیں
ڈاکوؤں، اشتہاریوں، جواریوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور
تھانوں کی حدود میں کریمنلز کی موجودگی پر ایس ایچ اوز ذمہ دار ہو گا
نیز ڈی او قصور نے بتایا کہ
قصور پولیس چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول انتظامات کو یقینی بنائے گی
عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کا ماسٹر پلان جاری کر دیا گیا ہے
تمام پولیس افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ ہیں ایس ایچ اوز کا تمام تر فوکس جرائم کے تدارک پر ہونا چاہئیے اور
عید کے ایام کے دوران پولیس ہر جگہ نظر آنی چاہیے اور گشت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا سکے

Leave a reply