ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت

0
41

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ میں پی ایم سی امتحانات اورطلبا پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

اسلا م آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت ہوئی اسلا م آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ،عدالت نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ اور وزارت صحت 3 ہفتے میں جواب جمع کروائیں ،عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طالب علموں کے خلاف درج ایف آئی آر کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ کتنے طالب علم تشدد سے زخمی ہوئے اور کتنے گرفتار ہوئے ریکارڈ پیش کیا جائے این ایل ای ٹیسٹ کیسے لیے جارہے ہیں پراسس سے بھی آگاہ کیاجائے ، درخواست میں پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کو کا لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میری داڑھی کی توہین کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ، صدیق الفاروق

بتایا جائے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قانونی طور پر کس کس سے ملنے کی اجازت ہے؟ سپریم کورٹ

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان دو روزقبل وفات پا گئے ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعلی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس کیا-

ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

Leave a reply