چیئرمین سینیٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، بانی اخوت فاؤنڈیشن نے تنظیم کے فلاحی منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی آگاہ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سماجی اور دیگر اقتصادی مسائل کے حل کے لئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جو مختلف فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں وہ ایک مثالی عمل ہے جس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اُن میں دکھی انسانیت کی بھلائی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے تمام فلاحی تنظیموں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبہ بلوچستان میں نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بانی اخوت فاونڈیشن کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اخوت فاونڈیشن صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اس حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
احتساب عدالت نے شاہد خاقان اور پرویز اشرف کو طلبی نوٹس جاری کردیئے
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ غربت اور بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے-اخوت فاونڈیشن اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے انہیں ہنرمند بنائے اور ایسےمنصوبے شروع کئے جائیں جس کی بدولت نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا جاسکے-ان اقدامات سے نوجوان نسل کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکےگا-