زندہ شخص کو مردہ خانے منتقل کرنے پر ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لائے جانے والے مریض کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دیا
پنجاب کے ضلع چکوال کے رہائشی علی رضا کو منڈی بہاؤالدین کو ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لایا گیا تھا، ڈاکٹرز کی جانب اسے مردہ خانے منتقل کرنے پر مریض کے ساتھ آنے والے افراد نے احتجاج کیا جس کے بعد میڈیا موقع پر پہنچا اور پھر مردہ خانے کے عملے نے زندہ شخص کو دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایمرجنسی میں اسکا علاج جاری ہے
زندہ مریض کو مردہ خانے منتقل کرنے کی غفلت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
رواں برس کراچی میں ایوان تجارت و صنعت جنرل ہسپتال پی ایس سرسید تھانے کی حدود میں ڈاکٹروں کی غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی جبکہ موقعہ سے کمپاؤڈر اور دیگر عملہ فرار ہوگیا تھا،