ڈاکٹر معید پیر زادہ کو ایف بی آر کا نوٹس، عدالت نے کاروائی سے روک دیا

0
134
عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

ڈاکٹر معید پیر زادہ کو ایف بی آر کا نوٹس، عدالت نے کاروائی سے روک دیا

ڈاکٹر معید پیر زادہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو معید پیرزادہ کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی سے روک دیا ،عدالت نے ڈاکٹر معید پیرزادہ کی درخواست پر ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے ایف بی آر سے چھ اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،ڈاکٹر معید پیرزادہ اپنے وکیل شعیب رزاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نوٹس آڈٹ کے لیے جاری ہوئے ، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آر کو ہدایت کی جائے میرے موکل کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی

 ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

قبل ازیں اینکر عمران خان کو بھی ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا تھا، ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے عمران ریاض خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں انکی پراپرٹی زرعی زمین سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے نوٹس میں ماڈل ٹاون لاہور کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو انکم ٹیکس جمع کروایا گیا ہے وہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا انکم ٹیکس کم جمع کروایا گیا ہے۔ سال 2020 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 858 روپے آمدن ظاہر کی گئی ۔ اثاثوں میں پلاٹ نمبر 76 ملت ٹریکٹر امپلاییز سوسائٹی ظاہر کیا گیا جس کی قیمت تین کروڑ 65 لاکھ اور تین کنال کا بتایا گیا تاہم 2021 میں ظاہر کیا کہ پلاٹ نمبر 65 اور 66 یعنی ایک سال بعد کے اثاثہ جات میں دو پلاٹ ظاہر کیے اور دونوں کی قیمت تین کروڑ 25 لاکھ ظاہر کی گئی سال 2020 اور 2021 کے اثاثہ جات میں ان پلاٹ کی قیمتوں کا فرق ہے ایک پلاٹ 2020 میں تین کروڑ کا اور 2021 میں دو پلاٹ اور ان دونوں کی قیمت ایک پلاٹ سے بھی کم ظاہر کی گئی حالانکہ پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فیروز والا میں زرعی زمین 72 کنال ظاہر کی گئی ہے جسکی قیمت 74 لاکھ کہا گیا ہے اسکو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرعی زمین تو ظاہر کر دی گئی لیکن زرعی انکم اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی گئی اسکی بھی نوٹس کے ذریعے وضاحت مانگی گئی تھی

Leave a reply