عدالت کو مجبور نہ کریں کہ ہم آپکے خلاف کارروائی کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ

0
48

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری منیب اکرم کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو آج دو بجے طلب کرلیا ،درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ منیب اکرم کو 20 اگست 2022 کو گھر سے اٹھا لیا گیا تاحال بازیاب نہیں ہوا،29 سالہ منیب کو تھانہ نون کے علاقے سے اٹھایا گیا،عدالت نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں دو بجے تک کا وقفہ کردیا

دوبارہ سماعت ہوئی تو آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہو گئے،مقدمہ اسی وقت درج کر لیا گیا تھا، آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو آگاہ کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بہت زیادہ ہو رہے ہیں اور یہ ناقابل برداشت ہے، دوسرے علاقوں کی سی ٹی ڈی یہاں آ رہی ہیں، یہ عدالت نہیں جانتی کہ پولیس کیا کر رہی ہے اور دیگر ایجنسیز کیا کر رہی ہیں،اس شخص کو ہر حال میں بازیاب ہونا چاہیے، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، یہ شخص اس عدالت کی حدود سے اٹھایا گیا، اس شخص کو یونیفارم میں لوگوں نے اٹھایا ہے، جو پچھلا کیس تھا اس شخص کو کون اٹھا کر لے گیا تھا؟ اگر کوئی جھوٹی درخواست لے کر آتا ہے تو یہ عدالت اسکے خلاف کارروائی کریگی،اس شخص کو بازیاب کرانا آپکی اور چیف کمشنر کی ذمہ داری ہے، یہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور تمام سیکٹرز کمانڈرز کی ذمہ داری ہے، آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ اس شخص کو پیر تک بازیاب کریں، اگر پیش نہیں کیا جاتا تو یہ تمام افسران پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، یہ تمام افسران تب تک روزانہ پیش ہوتے رہیں گے جب تک یہ شخص بازیاب نہیں ہو جاتا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب ایسا واقعہ اس کے بعد دوبارہ نہیں ہونا چاہیے،ایس ایچ او صاحب آپکی اجازت کے بغیر کسی شخص کو اٹھایا نہیں جا سکتا، آپکی اجازت لے کر ہی یہ سی ٹی ڈیز باہر سے یہاں آ رہی ہیں، یہ عدالت آئی جی اور آپ پر اعتماد کر رہی ہے کہ آپ اس شخص کو پیش کرینگے، اس عدالت کو مجبور نہ کریں کہ ہم آپکے خلاف کارروائی کریں،

لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Leave a reply