عمران خان کے مذمتی ڈراموں سے جان نہیں چھوٹے گی،مریم اورنگزیب

Maryam

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا تماشا اور نوٹنکی روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے، عمران خان کو پہلی بار معلوم ہوا کہ قانون کے شکنجے میں آنا کیا ہوتا ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 14 ماہ زمان پارک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتا رہا، سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا، جناح ہاﺅس، کور کمانڈ کا گھر جلایا، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سکولوں، مسجدوں اور عوامی املاک کو جلایا، عمران خان نے وہ کام کیا جس پر دشمن خوش ہوا،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کارکنوں کو مشتعل کرتی رہی، پوری قوم 9 مئی کے سانحہ پر آبدیدہ ہے، عمران خان نے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سانحہ 9 مئی کی مذمت 19 مئی کو کی،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذمتی ڈرامہ کیا، مذمتی ڈراموں سے جان نہیں چھوٹے گی، شہداء اور غازیوں کی یادگاروں، حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کی مذمت آج تک نہیں آئی،عمران خان کو 9 دن کے بعد مذمت قانون کے شکنجے میں آنے کے بعد یاد آئی، عمران خان سے کرپشن کا حساب مانگو تو دنگا فساد برپا کرتے ہیں، عمران خان نے لوگوں کے بچوں کو ورغلاءکر سرکاری املاک پر حملہ کرایا، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Comments are closed.