گاڑیاں آہستہ چلائیں:روسی ایندھن پرانحصار ختم کرنے کایہی حل ہے:جرمن آٹوکلب

0
40

برلن : گاڑیاں آہستہ چلائیں:روسی ایندھن پرانحصار ختم کرنے کایہی حل ہے:اطلاعات کے مطابق جرمن آٹوموبیل ایسوسی ایشن نے اپنے ارکان اور عام شہریوں سے تیل کے استعمال میں کمی لانے کے لیے گاڑیاں آہستہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ اس تنظیم کا ہدف جرمنی میں روسی ایندھن پر انحصار ختم کرنا ہے۔

جرمن اے ڈی اے سی یورپ میں موٹر گاڑیوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس نے اپنے 2 کروڑ 10 لاکھ ارکان سے کہا ہے کہ روسی تیل پر انحصار روکنے کے لیے گاڑیوں کا آہستہ رفتار میں اور کم استعمال کریں۔

اس ایسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں اپنے ارکان سے یہ بھی کہا کہ وہ ایندھن کی کھپت کو 20 فیصد تک کم کرنے کے لیے گاڑیاں آہستہ رفتار میں چلائیں، صارفین تیل کی کھپت میں کمی کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

اس کے علاوہ اے ڈی اے سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی نجی گاڑیوں کے بجائے پیدل چلنے، سائکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے متبادل ذرائع استعمال کریں کیونکہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں ذرائع توانائی پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔

جرمن تنظیم کے مطابق یوکرین میں جنگ اور یوکرینی عوام کی ناقابل فہم تکلیف دیکھ کر ہم سب بھی بہت افسردہ ہیں، یہ سب کچھ بے بسی سے دیکھنا ناقابل برداشت ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران جرمنی کا توانائی کے شعبے میں روسی درآمدات پر انحصار واضح ہو چکا ہے اس لیے ان درآمدات کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے تاکہ ہر فرد اس معاملے میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

جرمن حکومت کا بھی کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک روس سے ایندھن کی درآمدات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ روس کی جانب سے بلغاریہ اور پولینڈ کے لیے گیس کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے بعد جرمنی میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔

Leave a reply