سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے والے ڈرائیور کی وزیراعظم سے ملاقات

محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں 25 لاکھ کا انعام،بچوں کی مفت تعلیم کا اعلان
pm

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےقلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبال کیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محب اللہ کی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پزیرائی کی اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے.آپکے انسانیت سے محبت کے جزبے کی دل سے قدر کرتا ہوں. آپ قوم کے ہیروہ ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں.ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے.آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا.

محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا. وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور انکے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا. محب اللہ نے اس موقع پر وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں. کبھی سوچا نہ تھا کہ میری ملک کے وزیرِ اعظم نے ملاقات ہو گی.لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی. وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پزیرائی کی اور میرے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا. وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر دل سے مشکور ہوں. ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئر میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے والے شہری محب اللہ کو ملا انعام

قبل ازیں بلوچستان میں سیلاب میں پھنسے خاندان کے 5 افراد کو ریسکیو کرنے والے شہری محب اللہ کو انعام دے دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللّٰہ ڈاکٹر فاروق نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے محب اللّٰہ کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے آپ کے جذبے کو سراہا ہے اور وہ آپ سے مل کر آپ کو اپنے ہاتھ سے سرٹیفکیٹ بھی دیں گے، ڈرائیور محب اللّٰہ نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ میں نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنا فرض سمجھا اور اللّٰہ کی رضا کے لیے اس فیملی کی مدد کی، مصیبت میں گھرے افراد کی مدد ہمارے دین کی تعلیمات اور روایات کا خاصہ ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا مشکور ہوں، ان کی حوصلہ افزائی باعث فخر ہے، پوری قوم کا بھی شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی محبت دی۔ایک ویڈیو بیان میں محب اللہ کا کہنا تھا کہ کار میں سوار فیملی کو بچانے کیلئے گھر سے ایکسیویٹر لے کر آیا،،’لوگوں کا ہجوم کھڑا تھا کہہ رہا تھا کہ ایک گاڑی آئی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے جو سیلابی پانی میں پھنس گئی ہے، پھر میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوشش کرنے کا کہا موقع پر کھڑے لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے میں جلدی سے بھاگا کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر وہاں پہنچ کر ایکسیویٹر اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا‘‘

پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

Comments are closed.