تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے روز اور مردوں کے سامنے کیا گیا
0
455
SwimwearFashionShow saudi

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں‌سعودی عرب بدل گیا، سعودی عرب میں پہلی بار خواتین ماڈلز نے نیم عریاں کیٹ واک کی، سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں خواتین ماڈلز نے نیم عریان‌لباس پہن رکھا تھا،خواتین ماڈلر کی کمر، پیٹ، ٹانگیں، کندھے سب نظر آ رہے تھے، سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے روز اور مردوں کے سامنے کیا گیا

سعودی عرب بہت تیزی سے جدت کی جانب بڑھ رہا ہے، سعودی مملکت میں خواتین کے سخت قوانین میں بھی نرمی کی جارہی ہے،ایسا محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے ہو رہا ہے،سعودی عرب میں خواتین کو کئی کاموں میں اب چھوٹ دی گئی، خواتین اب بغیر پردے کے گھر سے نکل سکتی ہیں تو وہیں کھیلوں میں بھی خواتین کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت ملی جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں، اب سعودی عرب میں جمعہ کو پہلاسوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد ہوا جس میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کی گئی تھی،
Red Sea Fashion Week

یاسمینہ کنزل کے تیار کردہ سوٹوں کی یہ کلیکشن مختلف رنگوں پر مشتمل تھی، جس میں لال، نیلا اور ہرا سمیت دیگر شوخ اور خوبصورت رنگ شامل تھے، ان سوٹوں کے ذریعے عرب کی تاریخ اور ثقافت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،یہ شو افتتاحی ریڈ سی فیشن ویک کا حصہ تھا اور سعودی عرب کے مغربی ساحل کے قریب واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا جب کہ سعودی عرب رواں سال اکتوبر میں ریاض فیشن ویک کا اہتمام بھی کرنے جارہا ہے۔

Red Sea Fashion Week

سوئمنگ سوٹ فیشن شو سعودی عرب میں پہلا تجربہ تھا، اگر دس برس پیچھے جائیں تو خواتین برقعہ کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی تھیں لیکن اب سعودی عرب میں واقعی تبدیلی آ گئی ہے،سوئمنگ سوٹ فیشن شو میں شریک ماڈلز نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا، دوسرے لفظوں میں خواتین نیم برہنہ تھیں، خواتین ماڈلز نے کیٹ واک کی،اس دوران انکے جسم کے حصے کندھے، ٹانگیں، کمر سب نظر آ رہا تھا،ایک خاتون قنزل نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ سعودی عرب بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں، جب ہم یہاں آئے تو ہم نے سمجھا کہ سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے، اس میں شامل ہونا "ایک اعزاز” کی بات ہے۔

Red Sea Fashion Week

ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے نیم عریاں سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی،اس موقع پر مرد بھی موجود تھے جو خواتین کی کیٹ واک دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے.

Red Sea Fashion Week

اگرچہ سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، تاہم وہاں گزشتہ چند سال سے فیشن شوز سمیت فلمی میلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں،سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت وہاں اب خواتین کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے، جسے وہ سر انجام دینا چاہتی ہوں


سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو کے انعقاد کے بعد خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں سعودی عرب پر تنقید بھی کی جا رہی ہے.

ایک صارف مصطفیٰ عثمانی کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر بڑی ہڑبونگ مچی ہے سعودی عرب میں ‘تاریخ کے پہلے ‘ سوئمنگ سوٹ فیشن شو کے انعقاد کے موضوع پر۔ لیکن پوائنٹ یہ ہے کہ، بھلے انہوں نے سوئمنگ سوٹ کیٹ واک کروا دی لیکن اپنے کلچر کو بھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ ساتھ ” حجاب ” بھی سر پہ برقرار رکھا گیا۔۔۔

اکرم راعی کہتے ہیں کہ دینی جماعتیں ہر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہی ہیں کہ پاکستان کو مغربی تہذیب کا گہوارہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کیا اب وہ سعودی عرب میں “سوئمنگ سوٹ فیشن شو” کے انعقاد پر سعودی حکمرانوں کی مذمت کریں گی یا عربوں کی اربوں روپے کی امداد بند ہونے کے خوف سے اپنا منہ بند رکھیں گی؟؟؟

شفیق خان کہتے ہیں کہ مغرب کو بھول جائیں اب ہر کام سعودی عرب میں ہو گا،سعودی عرب میں پہلہ بار ‘سوئمنگ سوٹ فیشن شو’ کا انعقاد ہوا جس میں ایک پول کے کنارے ماڈلز نے تیراکی کے لباس پہن کر واک کی۔

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

Leave a reply