رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

rape

بھارتی ریاست اترپردیش میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانپور شہر میں پیش آیا۔ لڑکی تکلیف دہ حالت میں جیسے تیسے گھر پہنچی اور ایل خانہ کو خود پر گزرنے والی قیامت کے بارے میں بتایا۔اہل خانہ متاثرہ بیٹی کو تھانے لے کر گئے۔ 20 سالہ لڑکی نے بتایا کہ میں ملازمت کی تلاش میں تھی تاکہ اپنے والدین کا ہاتھ بانٹ سکوں۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ایک انٹرویو کے لیے گئی لیکن نوکری نہیں ملی تو آٹو ڈرائیور دیپک کشواہا نے کہا کہ کل آنا میں تمھیں ملازمت دلوا دوں گا۔اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے مزید بتایا کہ جب میں رکشہ ڈرائیور کے پاس گئی تو اس نے ایک اور شخص سے ملوایا کہ ان کے پاس جاب ہے۔متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی مجھے ویران جگہ لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے رکشہ ڈرائیو دیپک کشواہا اور اس کے دوست سورج کشواہا کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔

شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے بارات میں لٹا دیے

ملک سے جانے والے 55 مسافر آف لوڈ‘مختلف ممالک سے 107 ملک بدر

ٹھٹھہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک عوامی پریس کلب مکلی میں کاٹا گیا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مسلم ورلڈ لیگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم

Comments are closed.