ڈرون نے بھارت کی نیندیں کیں حرام، جموں میں رات ایک اورنظر آیا ڈرون

0
37
ڈرون نے بھارت کی نیندیں کیں حرام، جموں میں رات ایک اورنظر آیا ڈرون #Baaghi

ڈرون نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں، جموں میں رات ایک اورنظر آیا ڈرون

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جموں مرکز میں ڈرون حملوں کے بعد بھارت کے سر پر ڈرون کا خوف سوار ہے دوسری جانب بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ مسلسل ڈرون دیکھے جا رہے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں آج پھر ایک بار ڈرون کو دیکھا گیا ہے، اطلاع پر ڈرون پر بھارتی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون بھاگ گیا، جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملے کے بعد یہ پانچواں موقع ہے جب بھارت مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ ڈرون دیکھے جا رہے ہیں اور ان پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں تا ہم ابھی تک کسی ڈرون کو گرایا نہیں جا سکا

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر ارنیا سیکٹر کے قریب ڈرون صبح چار بجے کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد اس پر فائرنگ کی گئی تا ہم اسکے بعد ڈرون غائب ہو گیا ،شاید یہ ڈرون جاسوسی کے لئے تھا،

دوسری جانب جموں ایئرپورٹ پر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، دہلی سے خصوصی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے

واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جموں میں فضائیہ کے اڈے پر پانچ روز قبل حملہ ہوا تھا جسے ڈرون حملہ کہا گیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے جموں کے بھارتی فضائیہ کے اڈے کے دورہ کیا اور ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کیں، دھماکوں میں بھارتی فضاییہ کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، این آئی اے کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے، پہلے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دوسرا دھماکہ کھلے علاقے میں ہونے کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا، البتہ بھارتی فضائیہ کے دو جوان زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

واقعہ کے بعد جموں میں ہائی سیکورٹی والے مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور بھارتی سیکورٹی اداروں کو مزید چوکس کر دیا گیا،واقعہ کے بعد بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ، فضائیہ اور دیگر ایجنسیاں حملے کی تحقیقات کررہی ہیں ۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔ اس ڈرون حملے کے بعد پٹھان کوٹ ، امبالہ ، اونتی پور سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

Leave a reply