پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

0
43
crim news

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

راولپنڈی کے علاقے پیرودہائی پولیس نے15 کال پر بروقت رسپا نس دیا، پٹرول پمپ پر14 لاکھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پمپ کے اپنے ہی ملاز م واردات میں ملوث نکلے،14لاکھ روپے برآمد، 02ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پیرودہائی پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا، مشکوک حالات واقعات کی بناء پر پمپ ملازمین کو شامل تفتیش کیا تو معمہ حل ہو گیا،پولیس نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جار ہا ہے،،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکے خصوصی احکامات پر سیف سٹی ایگل سکواڈ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل 2608مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 400مشکوک افراد،1450موٹرسائیکل او ر758گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ 34مشکوک افراد اوراصل دستاویزات نہ ہونے پر340موٹرسائیکل اور55گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا،اسلام آباد میں مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 117گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہےںکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے،افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply