اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم

0
36

اسلام آباد(اقراء لیاقت علی) وفاقی دارلحکومت کے صدر زون میں فحاشی کے اڈوں اور منشیات کے کاروبار نے مقامی افراد کی زندگی اجیرن بنا دی شہریوں کے مطابق ایف 9 پارک میں نجی فاسٹ فوڈ چین کی پارکنگ سمیت ایف ٹین،ایف الیون ای الیون کے مراکز اور رہائشی علاقوں میں منشیات و جسم فروشی کا کاروبار سرعام جاری ہے  ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اب منشیات فروشوں نے مراکز سے کاروبار باقائدہ رہائشی علاقوں میں منتقل کر لیا ہے اور دیدہ دلیری میں باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار چلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن گولڑہ،ترنول کے دیہی علاقوں میں دیسی شراب،چرس اور آئس سرعام فروخت کی جاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں مساج سنیٹرز کی آڑ میں جسم فروشی جاری ہے جبکہ ای الیون اور ایف الیون میں ای ٹی ایس اور آئس سمیت شراب کی خریدوفروخت سرعام جاری رہتی ہے اور باقائدہ ڈیلیوری سسٹم بنایا گیا ہے شہریوں کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل اور پرس سنیچنگ کی وارداتیں بھی معمول ہیں جن پر پولیس درخواستیں ہی وصول نہیں کرتی جبکہ شاہ اللہ دتہ،ترنول اور گولڑہ کے علاقوں میں قبضہ گروہوں کو بھی ایس پی صدر زون کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسلام آباد کا ایک بڑا قبضہ گروہ انکی صدر زون میں طویل عرصے سے تعیناتی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اور پی ایم ڈی یو سمیت دیگر فورمز پر شکایات پر بھی افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے بجائے خانہ پوری کر دی جاتی ہے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے علاقے کو منشیات و جسم فروشوں سے پاک کرنے کیلئے طویل عرصے سے تعینات کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کیجائے۔

Leave a reply