معروف برطانوی روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے.
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے لیجنڈری روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی موت کا اعلان ان کے پبلسسٹ نے لندن میں کیا۔

چارلی واٹس دنیا بھر میں اپنے دور کے عظیم ترین ڈرمرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے رولنگ اسٹونز کے بے شمار ایسے گیتوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جن کی وجہ سے 1960 کی دہائی کو روک میوزک کے حوالے سے سوئنگنگ سکسٹیز کا نام دیا گیا تھا۔
ء1941 میں لندن میں پیدا ہونے والے چارلی واٹس 58 برس قبل ء1963 میں رولنگ اسٹونز میں شامل ہوئے تھے واٹس کو 2004 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کئی عرصہ ریڈیو تھراپی کراتے رہے۔








