ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ نواز شریف صحتیاب ہو کرہی ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نے2 سال سے تماشہ رچایا ہوا ہے،نیب سلیکٹڈ وزیراعظم اور ٹولہ سیاسی مخالفین کے انتقام کے لئے استعمال ہو رہا ہے، عمران خان کی 2 سال سے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے علاوہ نیب کو کوئی اور کیس یا چہرہ نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب کی حالت ایس ایچ او کی سی ہو گئی ہے کہ کسی کے حکم پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف نیب بے نامی شخص کی درخواست قبول کرتا ہے، شہباز شریف پر الزام لگانے والے کا نام بے نامی، پڑھا لکھا سچا پاکستانی ہے،میری نیب چیئرمین سے درخواست ہے کہ اصل درخواست گزار کو سامنے لائیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کے حکم پر شہباز شریف کیخلاف درخواست دی گئی، یہ کیس نیب نے اپنی کسٹڈی میں شروع کیا،شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب لاہور اس کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس طرح دھمکا کر آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگر اے پی سی غیر اہم تھی تو حکومتی ترجمان کیوں حواس باختہ ہیں،اب ان کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،ملک کو ترقی دینے والوں کو ایسے خوار کیا جاتا ہے لیکن اب اس نظام کو بدلا جانا چاہیے،سیاسی انتقام، میڈیا سنسرشپ کو ختم ہونا چاہئے،آرمی کی جانب سے بیان اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے کیونکہ یہ تاثر ان نالائقوں نے دیا ہے،تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ اس حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں کہ نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں، نواز شریف صحتیاب ہو کر ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک دیا، شہبازشریف نے پنجاب کو ترقی دی، میٹرو پروجیکٹ دیے، اورنج ٹرین دی،نکے خلاف کیسز، لیکن پشاور کو کھڈے بنانے والوں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، فارن فنڈنگ کیس کوئی نہیں دیکھ رہا،آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل نہیں جانتی،

Comments are closed.