شہید راو شفیع اللہ ، کہاں سے کہاں تک پہنچا ؟ رپورٹ سے دل غمگین ہوگئے

0
66

سکھر: ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ہونہار پولیس آفیسر کی سوانحہ حیات کی معمولی سی جھلک نے دل غمگین کردیئے ،تفصیلات کے مطابق شہید ڈی ایس پی رائو شفیع اللہ نے 1992 میں پولیس فورس کو جوائن کیا، امن کے اس سپاہی نے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔

سکھرسے ذرائع کے مطابق سکھر کے رہائشی شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ نےابتدائی تعلیم تعمیر نو اسکول سے حاصل کی،اسلامیہ کالج سے انٹر پاس کیا،شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے بی اے سی، بی کام اور ایم اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،شہید راؤ شفیع اللہ کچھ عرصہ شعبہ وکالت سے وابسطہ رہے،شہید راؤ شفیع اللہ انیس سو بیانوے میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی شہید راؤ شفیع اللہ نے سکھر میں تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی، ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کیے اور انہیں گرفتار بھی کیا، شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی امن کے قیام کے لیے خدمات اور بہادری پر شہری انہیں یاد کرکے آنسو روک نہیں پاتے۔

Leave a reply