دبئی؛ فاؤنٹین شو ’دی پوائنٹ‘ کو بند کرنے کا اعلان
دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’دی پوائنٹ‘ کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، فاؤنٹین شو 15 مئی سے آئندہ اعلان تک بند رہے گا۔ جبکہ مؤقر انگریزی اخبار ’ ٹائم آؤٹ دبئی‘ کے مطابق عوام الناس 12 سے 14 مئی تک کے درمیانی عرصے میں دی پوائنٹ کے فائنل شوز دیکھ سکیں گے۔ واٹس آن دبئی کے مطابق فاؤنٹین کو از سر نو تعمیر اور مزید ترقی کے لیے بند کیا جا رہا ہے لیکن اس کے دوبارہ کھلنے کی بابت تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاؤنٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا، یہ نہایت شاندار و پرکشش فاؤنٹین شو دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا بھی حامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق 14 ہزار مربع فٹ کا فاؤنٹین امارات کا واحد متعدد رنگوں والا فاؤنٹین ہے جس میں تین ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں جو مشہور و معروف خلیجی، پاپ، کلاسک اور بین الاقوامی دھنوں پر 105 میٹر اونچی پانی کی لہریں اچھالتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
فاؤنٹین کے ڈیزائن میں پائیداری کے ساتھ ساتھ اس بات کا انتظام بھی کیا گیا ہے کہ یہ خصوصی طور پر ذخیرہ کیا گیا اور یا فلٹریشن کے آلات کے بغیر براہ راست سمندر سے بھی گردش کرنے والے پانی کو استعمال کرسکتا ہے۔