لو میرج کر کے جہیز کی ڈیمانڈ کرنے پر بیوی کی خود کشی، دولہا کو عدالت نے دی سزا

0
39

جہیز کی ڈیمانڈ پر بیوی نے کی خود کشی، لو میرج کرنیوالے کو سنائی عدالت نے سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہیز کے لئے بیوی کو ہراساں کرنے والے دولہا کو عدالت نے سزا سنا دی، عدالت نے ملزم کو دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے، بھارتی ریاست حیدر آباد میں فاضل جج نے سزا سنائی،

پولیس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع ورنگال کے رہائشی 20سالہ سومیشوری کی 22سالہ بی رامو سے 2009ء میں شادی ہوئی تھی۔ دونوں کی یہ شادی لو میرج تھی،شادی کے بعد وہ ورنگل سے شہر منتقل ہوگئے اور میڈی پلی علاقہ میں رہائش پذیر ہو گئے. شادی کے دوسال بعد ہی رامو کی جانب سے جہیز کا مطالبہ سامنے آ گیا، جس پر سومیشوری کے والدین نے ورنگل میں موجود اپنی زمین دولہا کے نام کر دی اورنقد رقم بھی دی،

پولیس کے مطابق دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، ملزم کی جانب سے اپنی بیوی کو جہیز کے لئے ڈیمانڈز بڑھتی جا رہی تھیں جس سے تنگ آکر سومیشوری نے 24جنوری2014ء کو خودکشی کرلی۔ پولیس نے بی رامو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ آئی پی سی کے تحت 304Bکے میں ایک مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس معاملہ کی چارج شیٹ داخل کی گئی جس پر فاضل جج نے ملزم کو دس سال قید کی سزا سنائی.

Leave a reply