پنجاب کے تاریخی ہیرو "دلا بھٹی” کے نام سے کھیل 7 اکتوبر کو الحمراء میں پیش کیا جائے گا

ڈرامہ میں آپ کو اکبر بادشاہ اور شاہ حسین کا کردار بھی نظر آئے گا۔
0
59
dulla bhatti

پنجاب کے تاریخی ہیرو "دلا بھٹی” کے نام سے کھیل 7 اکتوبر کو الحمراء میں پیش کیا جائے گا۔ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ نے الحمراء ادبی بیٹھک میں گزشتہ روز فلمسٹار دردانہ رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلا بھٹی پنجاب کا ایک تاریخی ہیرو تھا جو انگریز کے سامنے ڈٹ گیا۔ڈرامہ میں آپ کو اکبر بادشاہ اور شاہ حسین کا کردار بھی نظر آئے گا۔ سیکرٹری کلچر پنجاب کو دلا بھٹی کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے دلا بھٹی کھیل کو پورے پنجاب میں کرنے کو کہا ہے۔اب میں پنجاب آرٹس کونسوں میں دلا بھٹی ڈرامہ کروں گی۔

عاصمہ بٹ نے کہا کہ ”میں نے کمرشل ڈرامہ گزشتہ سترہ سال سے چھوڑ دیا ہوا ہے۔” آرٹ ڈرامے کرتی ہوں۔شکریہ ادا کرتی ہوں سکیرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک کا جنہوں نے میری تجویز پر مجھے الحمراء میں دلا بھٹی پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔ایسے ڈراموں کو پرموٹ کرنا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان نسل کو اپنے پنجاب کی ثقافت اور اس سے جڑے ہوئے ہیروز کے بارے میں علم ہوسکے۔اس ڈرامے سے پنجابی زبان پرموٹ ہوگی ۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن بھی شانہ بشانہ میرے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمرشل ڈرامے کو درست سمت پر ڈالا دیا ہے۔امید ہے کہ ہمارا اسٹیج اچھا ہوگا۔فلمسٹار دردانہ رحمن نے کہا کہ عاصمہ بٹ کی ہمت کو داد دیتی ہوں ۔انہوں نے ہمیشہ مختلف کام کیا ہے۔ فن کو پرموٹ کیا ہے۔دلا بھٹی تاریخی کھیل ہے۔ یہ ڈرامہ ایک صاف ستھرا اور نوجوان نسل کے لئے ایک سبق ہے۔

راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

Leave a reply