اچھرہ :ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق 1 زخمی،ڈسکہ میں بارودی مواد پھٹنے سےدو افراد جاں بحق

0
60

لاہور: اچھرہ کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں ڈمپر نے راہ چلتے بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، دو جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ شاہد اور منیب احمد کی نام سے ہوئی ہے، اور تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، جب کہ زخمی بچے کی شناخت ذکریا الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے اچھرہ کے علاقہ احاطہ مولچند کے رہائشی ہیں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے-

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ مترانوالی میں بچہ بارودی مواد سے بھری اشیا کے ساتھ کھیلتا ہوا اسے گھر لے آیا اور چیز کھیلتے ہوئے اچانک پھٹ گئی جس سے دھماکہ ہوگیا دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔

کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا:وزیرستان میں ڈرون حملہ؟حقیقت سامنے آگئی

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبداللہ ولد عاصم اور 25 سالہ نگینہ زوجہ نبیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 35 سالہ نبیلہ زوجہ عاصم اور 6 سالہ بیٹی زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے مترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بنوں:سی ٹی ڈی کی کاروائی میں5 دہشت گرد ہلاک

Leave a reply