دنیا ٹی وی نے محسن عباس حیدر کو "مذاق رات” سے نکال دیا

0
120

اداکار محسن عباس کا اہلیہ پر مبینہ تشدد کا دنیا کے سامنے آ جانے کے بعد دنیا ٹی وی نے انہیں شو "مذاق رات” سے ہٹا دیا.

محسن کی اہلیہ نے جب تصاویر وائرل کی تو ان کے الزامات جٹھلانے کے لیے محسن عباس نے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر پریس کانفرنس کی اور کچھ سکرین شارٹس بھی وائرل کیے. اس کے جواب میں ان کی اہلیہ نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ان کے تمام دعوے مسترد کر دیے.

محسن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ 2018 کے ہیں، یہ تصاویر سیڑھیوں کے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں لیکن ان کی اہلیہ نے بتایا کہ محسن جھوٹ بول رہے ہیں، محسن معمول میں مجھ پہ تشدد کیا کرتے تھے. ان کی گواہی میں مرزا گوہر رشید بھی بول پڑے کہ جب فاطمہ کو محسن نے گزشتہ برس مارا تھا تو میری دوست ان کو ہسپتال لے کر گئی تھی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن عباس حیدر کے تمام دعوے جھوٹے ہیں. انہوں نے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر سارے دعوے کیے تھے. جس کے نتیجے میں دنیا ٹی وی نے ان کو اپنے مقبول شو "مذاق رات” سے ہٹا دیا ہے.

Leave a reply