کارکنان کو کس بات پر زبردستی حلف اٹھانے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے کارکنان کو اسٹامپ پیپر پر زبردستی یہ لکھ کر دینے اور حلف اٹھانے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ مریم نواز کی ریلی میں‌ شامل نہیں‌ ہوں‌ گے،


باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کاغذ پر لکھی گئی ایک تحریر شیئر کی ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ 25 جولائی کو مریم نواز نے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاج اور ریلی وغیرہ کی کال دے رکھی ہے جس میں تمام کارکنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اسی طرح پیپر پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مسمی حلفا بیان کرتا ہوں کہ کسی احتجاجی ریلی میں شامل نہیں‌ ہوں‌ گا،

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے یہ میسج گوجرانوالہ سے ایک ایم پی اے نے بھیجا ہے،

Comments are closed.