سعودی عرب کے علاقے الصیاھد میں بدھ سے کیمل کلب کے زیر اہتمام شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
باغی ٹی وی : ” العربیہ ” کے مطابق شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں 250 ملین ریال کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے اس دوران مسلسل 43 دن تک اونٹوں کے 70 سے زائد راؤنڈزاور مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
اونٹ میلے میں اہم مقابلوں کی کیٹیگریز میں المجاھیم، المجھنات، السواحل، الاصائل، الشقح، الوضح، الشعل، الصفر، الحمر، فردی، دق، جل ،مفاريد ،قعدان جیسی کیٹی گریزی کے ساتھ میلے میں کلب، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفحل، خواتین کے لیے اوپن راؤنڈ، بین الاقوامی راؤنڈ الطبع اور الھجیج جیسے مقابلے شامل ہوں گے۔
نیز اس ورژن میں ایک اعلیٰ اپیل کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے تحت تمام شرکاء نتائج کی اپیل کر سکتے ہیں اس ایڈیشن کے بہت سے مقابلوں میں شیداد شیفرڈ مقابلہ، سنگلز کیٹیگری میں خواتین کی اوپن رن، مُغاتیر کا رنگ اور سنگلز کیٹیگری کے لیے ایک بین الاقوامی اوپن ریس شامل ہے۔
مملکت کے علاوہ خلیج سمیت مختلف عرب ممالک، امریکہ، روس اور فرانس جیسے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کے مالکان شرکت کررہے ہیں میلے میں میلے میں 33 ہزار تک اونٹوں کے مالکان شرکت کریں گے مختلف قسم کے رنگوں کے 19 زمروں والے اونٹ میلے میں شامل ہوں گے۔
اونٹ میلہ 32 مربع کلو میٹر کے دائرے میں منعقد کیا گیا ہے اس کا اہتمام ریاض سے تقریبا سو کلو میٹر دور شمال مشرق میں ہے اس موقع پر ثقافتی اور تفریحی شو بھی ہوں گے جن میں پانچ ہزار افراد شریک ہوں گے دنیا کے مختلف ممالک سے روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ افراد میلہ دیکھنے پہنچیں گے-
"بارباڈوس” ملکہ برطانیہ کی خود مختاری سے آزاد ،مکمل جمہوری ملک بن گیا
میلے میں آنے کے لیے آن لائن سیاحتی ویزہ جاری ہوگا- ہوائی اڈوں، بری سرحدی چوکیوں پر بھی ویزے جاری ہوں گے- توقع ہے کہ 2022 میں پچاس ملین سیاح مملکت پہنچیں گے-
پہلی بار ساحلی اونٹوں کا نیا مقابلہ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے قعدان کیٹیگری کے لیے ایک نئے مقابلے کی منظوری دی گئی ہے علاوہ ازیں الجمل اصایل ایوارڈ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ "اصائل الجمال” ایوارڈ کلب کے کپ ایوارڈ ،سنگلز ایوارڈ "دق اور جل اصائل” اور دیگر تمام رنگوں کے لیے جل اصائل ایوارڈ کے برابر ہو جائے۔