دنیا کے 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست،وزیراعظم شہباز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے نمبر پر

مصنف:
دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔
اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
فہرست میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شائع ہونے والے خصوصی مضمون ’’جوائنٹ نمبر ون‘‘ میں ادارے نے ان شخصیات کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں





