![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/Screenshot-2023-10-24-at-23-58-46-Jamiat-Ulama-e-Islam-Pakistan-on-X.png)
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں مولانا نے قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کی حامی بھرلی ہے اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کے ذرائع نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا۔
محمد علی درانی کی جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے انکی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو pic.twitter.com/chUwnVeFaB— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 24, 2023
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے۔
جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے جے یو آئی کا کہنا ہے کہ محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔