دس سال سزا پانے والے للا دی سلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

0
92

دس سال سزا پانے والے للا دی سلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نومنتخب صدر لولا ڈی سلوا نے 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر کی حیثیت سے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ انہیں منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت 2017 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور2018 میں اسی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔ لولا ڈی سلوا کو برازیل کی سپریم کورٹ نے2019 میں نظربندی سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ انہیں مناسب عدالتی کارروائی کا موقع نہیں دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے. اقوام متحدہ
سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

Leave a reply