داخلی طور پر کمزور ہوئے تو دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،مولانا فضل الرحمان

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شہری خود کو ایک قوم تصور کرتا ہے،اگر ہم داخلی طور پر کمزور ہوئے تو دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آئین اور قانون کے بغیر نہیں رہ سکتا،ہمیں معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،ہماری اقتصادیات کو باہر سے کنٹرول کیا جاتا ہے،انسانی حقوق کا تعین بھی بیرونی ممالک کرتے ہیں ،امریکہ کو بیس سال کی جنگ کے بعد شکست ہوئی، اسکے بعد اسکو دنیا کا سپر پاور کہنے کا کوئی حق نہیں، میں نے ماسکو میں ایک بار خارجہ کمیٹی سے کہا تھا کہ اپنے لیول پر بات کرو، اب تم عالمی حکومت نہیں رہے، امریکہ اس لہجے، قوت کے ساتھ بات نہ کرے، وہ شکست خوردہ ہے،ہم نے ہمیشہ ایک بات کی ہے، کسی بھی ملک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستی کے قائل ہیں لیکن غلامی کے نہیں، ہمیں وطن کا مفاد عزیز ہے، پاکستان کو خطے کا اہم ملک بنا کر دم لیں گے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کررہی ہیں ہمیں ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔ دنیا کے ساتھ تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا،عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری کردار ہے،ہم اپنی معاشی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں،اتحادی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچایا

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

Leave a reply