امریکی ریسلر دی راک اور معروف ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن نے اپنی فلم کے ڈائریکٹر کو پریشانی میں ڈال دیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن کی فلم ’ریڈنوٹس‘ کی شوٹنگ جاری ہے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ڈوین جانسن کو اسپورٹس کار میں بیٹھ کر ایکشن سین ریکارڈ کرانا تھا۔

فلم کے ایکشن سین کے لئے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ چوڑے کندھوں اور پیٹھ ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کے دوران ڈوین جانسن گاڑی میں داخل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے سیٹ پر موجود ڈائریکٹر سمیت دیگر ارکان حیران اور پریشان ہوگئے۔

ابتدا میں فلم کے ڈائریکٹر کو لگا کہ ڈوین جانسن مذاق کر رہے ہیں لیکن کچھ دیر بعد انہیں اور سب کو احساس ہوگیا کہ واقعی ڈوین جانسن کی باڈی بلڈروں والی جسامت کی وجہ سے وہ گاڑی میں داخل نہیں ہو پارہے۔ جس کے بعد سین کی شوٹ کے لئے مختلف طریقوں کو اپنایا گیا۔

ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے سیٹ پر پیش آنے والے اس واقعے کی تصویر بھی شیئر کی اور انہوں نے اس دوران جو ڈائریکٹر کے ساتھ گفتگو ہوئی وہ بھی لکھی۔

ڈوین جانسن کی اس پوسٹ پر فلم کے ڈائریکٹر نے بھی لکھا کہ ڈوین جانسن بالکل صحیح کہہ رہے ہیں انہوں نے ان لمحات کو پسندیدہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو اسی سال نومبر میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب فلم 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

مائیکل جیکسن کی بیٹی کا پہلا میوزک البم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

Shares: