پاکستان اوردنیا بھرمیں ہرروز زلزلے:آج پھرزلزلہ:لوگوں پرخوف وہراس چھا گیا

0
33

اسلام آباد: پاکستان اوردنیا بھرمیں ہرروز زلزلے:آج پھرزلزلہ:لوگوں پرخوف وہراس چھا گیا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، سوات، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، صوابی، مردان، باجوڑ، بونیر، شانگلہ، لوئردیر سمیت ملاکنڈ کے گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔اس کے علاوہ چترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے جھٹکوں کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان ، تاجکستان بارڈر تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق پاکستان اور دنیا بھرمیں مسلسل کئی ہفتوں سے روزانہ زلزلے آرہے ہیں ، دنیا میں‌ کوئی ایسا خطہ نہیں بچا جہاں زلزلہ نہ آرہا ہو، اطلاعات ہیں‌کہ پاکستان میں پچھلے مہینے میں‌ مختلف علاقوں میں ہردوسرے دن زلزلے نے ایک عجیب سی کیفیت بپا کردی ہے ،لوگ خوف زدہ ہیں اور ان کو کچھ سمجھ نہیں‌دے رہا کہ آیا ایسا کیوں‌ہے
ادھر علما نے خبردار کای ہے کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ زلزلے بڑے آئیں گے اور یہ سلسلہ قیامت تک بڑھتا ہی جائے گا ، علما کا کہنا ہے کہ ہمیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے

Leave a reply