سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی،اکبرایس بابر

پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے
0
122
akbar s babar

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف بانی رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوشفاف انٹراپارٹی الیکشن کرواناپڑیں گے۔

اسلام آباد کے باہر میڈیا سےگفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی مرتبہ انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے تفصیلی فیصلے سے انٹراپارٹی الیکشن کی اہمیت واضح ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کی سمت درست کی، تمام سیاسی جماعتوں کوانٹراپارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے، جھوٹ کے بت ٹوٹ گئے اور سچائی سامنے آگئی، آج اللہ نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں بھی سرخرو کردیا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی اللہ نےسرخروکیاتھا، ہم نے سچائی کے راستے پر چلنا ہے۔

بلے کا انتخابی نشان، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے جس کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،آج کے فیصلے سے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے اختیار پر ایسا فیصلہ دینا درست نہیں، اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی،سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے، اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہوں گے، ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان …

بیرسٹر علی طفر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے، اس فیصلے پر بہت بات ہو گی اور تاریخ فیصلہ کرے گی بلے کے متبادل کے طور ہر کئی روز سے تیاری کر رکھی ہے، پارٹی رجسٹر ہے اور پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا۔

نگران وفاقی وزیر تجارت نے تاجروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کرد ی

Leave a reply