پی ٹی آئی نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

ہم سے نشان لے لیا گیا ہے اس کا مطلب نہیں کہ پارٹی ختم ہوگئی
0
280
pti

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی نشان بلے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں تمام امیدواروں کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا-

باغی ٹی وی: پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی تمام نشستوں پر آزاد انتخاب لڑے گی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بلا چھین لیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،ہم سے نشان لے لیا گیا ہے اس کا مطلب نہیں کہ پارٹی ختم ہوگئی ،آپ ووٹ دیں گے 8 فروری کو دوبارہ حکومت بنائیں گے،پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا ، نشان واپس لیا گیا ہے-

تحریک انصاف کا پلان بی، "بلے باز” کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بیرسٹر گوہر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ،سپریم کورٹ کے متازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا،تاریخ اس فیصلے کا فیصلہ کرے گی 14 لوگوں کی بات کی گئی وہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں تھے، انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا،بلا رہے نہ رہے، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے ،12 کروڑ ووٹرز میں سے 10 کروڑ ووٹرز پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں-

بلے کا انتخابی نشان، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Leave a reply