الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے،بیرسٹر گوہر

gohar ali khan

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام امیدواروں کے حلف نامے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں،الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے،الیکشن کمیشن کی وجہ سے سینیٹ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دو ٹوک فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم کسی بھی غیر قانونی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے،ہفتہ والے دن 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کیا جائے گا ،این او سی کے لیے ہم نے درخواست جمع کروا دی ہےالیکشن کمیشن ہمارے38ممبران کا فوری نوٹیفیکشن جاری کرے، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے باوجود تاحال نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا، ایک بندے کو نوازنے اور عدلیہ کو زیر کرنے کے لیے ترامیم ہورہی ہیں جس کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے، ان شاءاللہ تعالی ہمارا بھرپور جلسہ28 تاریخ ہفتے والے دن پنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کرے گی اور اس کے لیے آج ہم نےان او سی کے لیئےدرخواست دے دی ہے ان شاءاللہ پاکستان تحریک انصاف بہترین اور بھرپور اور فوری جلسہ کرے گی.

ہمیں سارے مویشی سمجھتے ہیں کیونکہ ہمیں مویشی منڈی میں جگہ ملتی ہے،علیمہ خان
قبل ازیں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، ہمیں بتا دیں آپ کو بانی پی ٹی آئی سے کیا مسئلہ ہے،ہمارا یہ خیال ہے کہ یہ 26 ستمبر سے قبل پانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا دے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو انہوں نے جیل سے نہیں نکالنا، چوری کا مینڈیٹ واپس نہ کرنے کے لئے انکو قاضی فائز عیسی کی ضرورت ہے، ہمیں سارے مویشی سمجھتے ہیں کیونکہ ہمیں مویشی منڈی میں جگہ ملتی ہے، لاہور نے اپنا خوف کا بت توڑ دیا ہے، ہمیں شہادت قبول ہےبنگلہ دیش میں لوگوں نے جانیں دی تھیں کیا ہم نہیں اپنی جانیں دے سکتے،کیا ہم اتنے دبے ہوئے ہیں کہ 24کروڑ لوگ اپنی آزادی کے لیے کھڑے نہیں ہو سکتے،اس ہفتے کو ہم پنڈی میں ہوں گے،این او سی نہیں ملا تو احتجاج کریں گے، انھوں نے این او سی بکرا منڈی میں ہی دینا ہے،ہم شہر سے باہر نہیں جائیں گے لاہور میں احتجاج ہمارا ائینی حق ہے،

پارلیمان کی قانون سازی کو عدالتی فیصلے پر برتری حاصل ہے ، وزیر قانون

آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Comments are closed.