سندھ کے صوبائی وزیرِ محنت و افرادی قوت سعید غنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سائوتھ، الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سائوتھ کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سعید غنی نے اتوار 8 جنوری کو بلاول چورنگی تا اسٹار گیٹ ریلی نکالی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ریلی الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی متعلقہ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوگئے۔ سعید غنی نے الیکشن کمیشن کو دستاویزی شواہد فراہم کردئیے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریلی انتخابی نہیں بلکہ پارٹی کی سیاسی ریلی تھی۔ الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت کوئی بھی وزیر الیکشن مہم نہیں چلا سکتا، اس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمی کی کوئی پابندی نہیں ۔ ریلی کے لئے باقاعدہ کمشنر کراچی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری طور پر اجازت نامے کی درخواست دی گئی تھی، درخواست میں واضح طور پر یہ گزارش کی گئی تھی کہ ایک سیاسی سرگرمی ہوگی۔متعلقہ تمام کمیشنر و ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری اجازت نامے بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ریلی بلدیاتی انتخابات کے لئے نہیں تھی۔پوری ریلی کے دوران ایک بھی بینرز ایسا نہیں تھا جس سے یہ تاثر مل سکے کہ یہ ریلی کسی امیدوار یا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نکالی گئی ہو۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں جو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی عائد کی گئی ہے اس کا تعلق کسی صورت مزکورہ ریلی پر نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے کوڈ آف کنڈیکٹ میں کسی وزیر کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے ، البتہ کسی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ مانیٹرنگ آفیسر سائوتھ نے سعید غنی کو اپنے تمام تحفظات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں۔

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

 سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری اچھا قدم ہے

Shares: