الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے دن ووٹر کا امتخان لینے کا فیصلہ کرلیا،
قانون میں دئے گئے ووٹرز پر پولنگ سٹیشن بنانے کے بجائے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹرز پر پولنگ سٹیشن بنادیئے، ایسے پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں زیادہ بنائے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز 25سو ووٹرز پر بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور بوتھ بھی 4ہی رکھے گئے ہیں ۔قانون کے مطابق 12سو ووٹرز پر پولنگ سٹیشن اور 3سو ووٹرز کے لیے الگ پولنگ بوتھ بنانے کا قانون ہے،شہری علاقوں میں 25سو ووٹرز پر پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ پولنگ سٹیشن مرد اور خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ڈرافٹ پولنگ سکیم 2024پنجاب کے تجزیے کے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں پولنگ سٹیشن بناتے ہوئے قانون کو بلکل نظر انداز کیا ہے اور شہری علاقوں میں پولنگ سٹیشن 12سو ووٹرز پر بنانے کے بجائے 25سو ووٹرز پر بھی بنائے گئے ہیں اور مخصوص جگہوں پر 6سو ووٹرز پر بھی الیکشن سٹیشن بنائے گئے ہیں قانون کے مطابق 3سو ووٹرز پر ایک پولنک بوتھ لازمی بنانے کا کہا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 25سو ووٹرز پر بھی 4بوتھ بنائے ہیں اس طرح 6سو سے زائد ووٹرز پر ایک بوتھ بنایا گیا ہے جو کہ قانون کے بلکل خلاف ہے،سامنے آنے والے ڈیٹے کے تجزیے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جہاں مرد اور خواتین کے قانون کے مطابق الگ الگ پولنگ سٹیشن بنائے جاسکتے تھے وہاں بھی 25 سوووٹرز پر مشترکہ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ وہاں پر 12سو سے زیادہ مرد اور 12سو سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں ۔
ڈیٹا کے تجزیے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک ہی جگہ پر مرد اور خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ اگر خواتین اور مردوں کے الگ الگ سٹیشن بنائے جاسکتے تھے ۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا ۔(محمداویس)
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں