باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کے مطالبہ پر کڑی تنقید کی ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کس حیثیت میں الیکشن کمیشن سےاستعفے کا مطالبہ کیا ہے؟ ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کو اغوا کرنیوالے استعفا دیں یا الیکشن کمیشن ؟ نیب کی طرح یہ الیکشن کمیشن کوبھی یرغمال بنانا چاہتے ہیں، جوالیکشن کمشنران کی بات نہ مانے وہ استعفا دیں کیوں استعفا دیں؟ کل سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن سے متعلق سماعت ہے ان کوجواب دینا ہوگا،

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

شہباز گل کو انڈے کیوں مارے؟ ن لیگی کارکنان بول پڑا، شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

شہباز گل کو انڈے اور سیاہی نہیں پڑی بلکہ جوتے بھی…؟ خصوصی تصاویر

واضح رہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ ایسے الیکشن کرائے جوشفافیت پرمبنی ہوں،الیکشن کمیشن نےہماری تجویزنہیں مانی، الیکشن کمیشن کومجموعی طورپراستعفا دینا چاہیے،کرکٹ میں نیوٹرل امپائرزکووزیراعظم عمران خان ہی لے کر آئے ،الیکشن کمیشن ایسا بننا چاہیے جس پرسب سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہو،الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائرکا کردار ادا نہیں کررہا الیکشن کمیشن مستعفی ہوں، پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پرکوئی اعتماد نہیں، دوسری جماعتوں سے پوچھاجائے توان کوبھی الیکشن کمیشن پرتحفظات ہیں،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے ، موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا سب سے بڑی جماعت PTI کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں

Shares: