الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی،الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنا دیں

0
61
ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی،الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنا دیں

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر قانون ساز ی کے بعد ان قوانین پر عملدرآمد کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کا مینڈیٹ اور تفصیل درج ذیل ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک ووٹنگ ٹیکنکل کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ جس کا مینڈیٹ الیکشن پراسس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز ، اس سلسلے میں انٹرنیشنل سٹینڈر ڈ او ر بیسٹ پریکسٹز کی نشاندہی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا طریقہ کار اور کام کے سکوپ (scope) ،پالیسی ، مشین بنانے کی اسٹریٹیجی اور اس کا ٹیکنکل و فنکشنل اعتبار سے جائزہ لینا ،حتمی کنسپٹ نوٹ(concept note) ، قانونی حدود میں رہتے ہوئے آر ایف پی کی تیاری اور اس سلسلے میں آئندہ کی ضرورت کی نشاندہی شامل ہے اسی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے لئے جو پراسس درکار ہے اس کی نشاندہی اور اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

دوسری کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری )ایڈمن( کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم پر آنے والے اخراجات (Financial implications) اور الیکشن سے متعلق دیگر امور شامل ہیں۔ کمیٹی مشینوں کی پائلیٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے اصل استعمال کے لئے Mechanism الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ مزید برآں اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات اور دیگرمعاملات جن میں مشینوں کے سٹوریج کا بندوبست کرنابھی شامل ہیں اس پربھی اپنی جامع سفارشات کمیشن کے سامنے پیش کرے گی تاکہ حکومت کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جاسکے اور شارٹ اور لانگ ٹرم basis پر محفوظ سٹوریج کا بندوبست کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پہلے ہی الیکشن -کمیشن H-11/4 میں ایک پراجیکٹ پلاننگ کمیشن کو تجویز کر چکا ہے ۔ جہاں پر سٹوریج کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے اور stop gap انتظام کے لئے کسی بھی گورنمنٹ بلڈنگ میں مناسب جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔

تیسری کمیٹی ڈائریکٹر جنرل لاء کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حقوق دینے کے حوالے سے اس پر عملدرآمد اور اس عمل درآمد میں موجودہ قوانین کی روشنی میں سابقہ قوانین سے تقابلی جائزہ اور اس میں درپیش مشکلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا اور موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لئے اپنی تجاویز و سفارشات مرتب کرنا شامل ہیں ۔

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا

 

Leave a reply