الیکشن کیشن میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق درخواستوں کا معاملہ، این اے 64 گجرات سے قیصرہ الہی اور پی پی 32 میں پرویز الہی کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ممبر سندھ نثار درانی کی سر براہی میں تین رکنی پینچ نے سماعت کی،قیصرہ الہی اور پر ویز الٰہی کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ فارم سنتالیس ریٹرننگ افسر نے ہماری عدم موجودگی میں تیار کیا ،میری امیدوار قیصرہ الہی کو ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ ملے ،ہم فارم پنتالیس کے تحت جیتے ہوئے تھے لیکن فارم سنتالیس میں مخالف کو جتوا دیا گیا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست میں جائیں ہم دیکھتے ہیں،وکیل نے کہا کہ سیکشن 8 کے تحت تمام اختیارات آپکے پاس ہیں،سیکشن 92 کے تحت ہماری موجودگی میں فارم سنتالیس تیار کریں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپکے پاس راستے کھلے ہیں ہم ہدایات دیں گے،ممبر کے پی نےکہا کہ مجھے بھی سمجھا دیں کہ ہمارے اختیارات کیا ہیں، آپ کتاب کھولیں اور سیکشن پڑھیں ،ممبر بلوچستان نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کا فارم سنتالیس تو جاری ہوچکا ہے،

وکیل نے کہا کہ دو سو سینتالیس پولنگ اسٹیشن پر ہماری لیڈ تھی،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ فارم کی دوبارہ تشکیل میں جائیں،الیکشن کمیشن نے پی پی 32 اور این اے 64 متعلق دونوں درخواستیں منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار کو نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسر کو امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں دوبارہ فارم سنتالیس مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے آر او کو 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Shares: