الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کے چھ سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

شیریں مصطفیٰ کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کرنے سے روک دیا،
0
47
pakistan

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے چھ سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت کردی ہے جبکہ نگراں سندھ حکومت نے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز دی تھیں، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر کاظم حسین کو سیکریٹری فنانس مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔

کمیشن نے شیریں مصطفیٰ کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کرنے سے روک دیا، انتخابات کرانے کے مجاز ادارے نے محمد اقبال میمن کو ہوم سیکریٹری سندھ مقرر کرنے سے بھی منع کردیا اور الیکشن کمیشن نے نیاز احمد عباسی کو سیکریٹری آبپاشی مقرر کرنے سے بھی روک دیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کی نثارعباس کو سیکرٹری فوڈ اور نجم شاہ کو سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ سندھ مقرر کرنے کی تجاویز بھی مسترد کردیں، یاد رہے کہ حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز( ڈی سیز) تبدیل کردیے تھے جبکہ ملک میں عام انتخابات سے قبل بیورو کریسی اور سرکاری افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری تھا

جن ڈویژن کے ڈی سیز تبدیل کیے گئے ان میں حیدرآباد ڈویژن ، میرپورخاص ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور سکھر ڈویژن شامل ہیں۔ اسد علی خان ضلع ٹھٹہ، عبدالفتاح ہلیو ڈی سی بدین، علی ذوالفقار میمن ڈی سی جامشورو، دھرموں بھاوانی ڈی سی ٹنڈو محمد خان، طارق قریشی ڈی سی حیدرآباد، الطاف گوہر میمن ڈی سی ٹنڈوالہیار، عبدالواجد شیخ ڈی سی سجاول فیاض حسین راہو ڈی سی دادو ہونگے۔

ڈاکٹر رشید خان ڈی سی میرپورخاص، ولی محمد بلوچ ڈی سی عمرکوٹ، عبدالحلیم جاگیرانی ڈی سی تھرپارکر ایٹ مٹھی ہونگے۔ جاوید احمد کنبھر ڈی سی لاڑکانہ، دادلو زہرانی ڈی سی جیکب آباد، سجاد حیدر قادری ڈی سی قمبر شہدادکوٹ، الطاف احمد چاچڑ ڈی سی شکارپور، فرخ شہزاد قریشی ڈی سی کشمور، کندھ کوٹ ہونگے جبکہ زاہد حسین ڈی سی شہید بینظیرآباد، عمران الحسن خواجہ ڈی سی سانگھڑ، محمد ارسلان سلیم ڈی سی نوشہروفیروز ہونگے۔ فیاض احمد مہیسر ڈی سی سکھر، سید احمد فواد ڈی سی خیرپور اور آغا شیر زمان ڈی سی گھوٹکی مقرر کردیے گئے۔

Leave a reply