کرپشن ثابت ہو جائے تو میرے مردہ جسم کو لٹکادیا جائے، شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت سے قوم مایوس ہو چکی ہے

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں صحافی بھائیوں کا شکر گزار ہوں ،آج میرا یوم پیدائش ہے 70 ویں سال میں آگیا ہوں، حکومت کی 2سالہ کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں ،پی ٹی آئی نے عوام کو کیا کیا سہانے خواب دکھائے تھے، کہا گیا 300 ارب کپتان پاکستان لائے گا، کہاگیا کپتان پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہائےگا،آج اس ملک سے گندم غائب ہوگئی ہے،ن لیگ حکومت کے دور میں چینی 50روپے فی کلوتھی،آج100روپے فی کلو ہے،تحریک انصاف حکومت میں آٹا نایاب ہوچکاہے،اگر الیکشن کمیشن قوم کے سامنے حقائق لے آئے تو عمران خان وزیراعظم نہیں رہ سکتے،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن کے دوران آر ٹی ایس سسٹم فیل ہوگیا،مسلم لیگ ن پر ناجائز الزامات لگا کر انتقام لیا جارہا ہے،رانا ثنااللہ پر جو منشیات کا کیس بنایا گیا وہ ساری قوم جانتی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے غلط کیسز کا ریکارڈ توڑ دیا، فیس نہیں کیس دیکھنے کی مثال نیب کی ٹھیک نہیں ،ہماری میعیشت کا حال بلدیہ فیکٹری کی طرح کر دیا گیا جس کا کل فیصلہ آیا، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے،علیمہ باجی کی جائیدادوں پر کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں،وزیراعظم عمران خان اور علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، عمران خان اور علیمہ باجی ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہوئے،بتایا جائے مالم جبہ کا کیس کیوں نہیں کھولا گیا؟ نوازشریف کی قیادت نےدن رات محنت کرکے پاکستان کی تقدیر کو بدلا مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے،میٹرو بس جیسے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے،ترقیاتی منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،قیامت تک بھی اگر میرے خلاف ایک ڈھیلے کا ثبوت آگیا تومجھے معاف مت کیجئے گا،

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

ہائیکورٹ کا شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

 

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 56کمپنیوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ہے،نیب کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے بھی سرگرم ہے،ہماری حکومت میں فلاحی منصوبوں میں ایک ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی، عمران خان کی کوشش ہے کہ میں جیل جاوں،حکومت کی کارکردگی دیوار پر لکھی ہے، وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ بول کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی،الزامات کی چینی اور برطانوی حکومت نے تردید کی، بی آر ٹی پشاور کی 4بسیں جل چکی ہیں،میرےخلاف کرپشن ثابت ہو جائے تو میرے مردہ جسم کو لٹکادیا جائے،فیس نہیں کیس دیکھنےکادعویٰ کرنیوالے کیوں چپ ہیں،

Comments are closed.